۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سازمان همکاری اسلامی خواستار حفاظت از میراث فرهنگی در معرض خطر شد

حوزہ/ اسلامی تعاون تنظیم نے اس تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس میں سویڈش حکام کےبار بار قرآن پاک کی توہین کی اجازت جاری کرنے کے سلسلے میں افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم نے اس تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس میں سویڈش حکام کےبار بار قرآن پاک کی توہین کی اجازت جاری کرنے کے سلسلے میں افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ۔

اس اجلاس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈش اور ڈنمارک کے حکام کی جانب سے اس طرح کی توہین کے اعادہ کو روکنے میں ناکامی، بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2686 کے بالکل خلاف ہے۔

اس بیان میں مذاہب، ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے، افہام و تفہیم اور تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا اور کہا گیا کہ مساوات اور امن کی اقدار کو فروغ دینا نفرت، انتہا پسندی، تشدد اور اشتعال انگیزی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے جن ممالک میں قرآن کریم کی توہین کی گئی ہے ان ممالک کے خلاف مناسب سیاسی اور اقتصادی فیصلے کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .